Monday, February 16, 2026
ہومپاکستانیوم تکبیر:دلیر سیاسی قیادت ہی ملکی مفاد کیلئے دلیرادانہ فیصلے لیتی ہے،رانا ثناءاللہ

یوم تکبیر:دلیر سیاسی قیادت ہی ملکی مفاد کیلئے دلیرادانہ فیصلے لیتی ہے،رانا ثناءاللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے یوم تکبیر پراپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 24 سال قبل آج ہی کے دن ہم نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے،پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر میاں نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلے کوسلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ ایک دلیر سیاسی قیادت ہی ملکی مفاد کیلئے دلیرادانہ فیصلے لیتی ہے،ڈالرز کی پیشکش کوٹھکراتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی خودداری کا فیصلہ تو میاں نواز شریف نے آج کے دن کردیاتھا۔وقت نے یہ بھی ثابت کیا کہ پاکستان ایک انتہائی ذمہ دارایٹمی قوت ہے۔پاکستان کے ایٹمی طاقت ہونے پر پوری مسلم اُمّہ بھی فخر کرتی ہے۔الحمداللہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تھا، اسے معاشی طاقت بھی ہم ہی بنائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔