وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس موقع پر وزارت عظمیٰ سنبھالنا کسی کڑے امتحان سے کم نہیں تھا، حکومت سنبھالی تو ہر شعبہ تباہی کی داستان سنا رہا تھا، ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں دی۔
3 گھنٹے کی تاخیر سے قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے ملک کر عوام کے مطالبے پر لبیک کہا اور تبدیلی کو یقینی بنایا گیا۔
واضح رہے کہ شہباز شریف کا بطور وزیر اعظم یہ پہلا خطاب ہے اور پٹرول کی قیمت میں 30 روپے اضافے کے بعد کیا گیا۔
