مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مخصوص نشستوں کا بل لا رہے ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، اس حوالے سے مخصوص نشستوں کا بل لا رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے گی۔
اسحاق ڈار کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نشستوں کا بل لانے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔