پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کی زیر صدارت لیگل کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں تحریک انصاف کی سینٹرل لیگل کمیٹی کی کنوینئر نیہا وسیم سمیت قانونی ٹیم کے دیگر وکلانے شرکت کی،اجلاس میں پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان کی جبری گرفتاریوں کا جائزہ لیا گیا اور انکی فوری رہائی کے اقدامات پر مشاورت کی گئی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ جائے گی، ،لیگل ٹیم کو فوری اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کی ہدایات دے دی گئیں،اجلاس میںگفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ ،پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ اور پولیس کی جانب سے بہیمانہ تشدد کیا گیا، اپنے جمہوری حق کے لئے باہر نکلنے والے عوام پر آنسو گیس کی بدترین شیلنگ کی گئی،اور زدوکوب کیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں کو بغیر کسی جرم کے حراست میں لے لیا گیا، امپورٹڈ حکومت کی ریاستی دہشتگردی کسی طور قابلِ قبول نہیں ہے، ہم انکے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتے ہیں، پارٹی اپنے ورکرز کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی، ایف آئی آرز کروا کر سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی۔
تحریک انصاف کا گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
