Monday, February 16, 2026
ہومپاکستانحکومت کا موٹرسائیکل، رکشا اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ

حکومت کا موٹرسائیکل، رکشا اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اتحادیوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو پیکج بی آئی ایس پی اسکیم کے ذریعے رعایت دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف سے سوا کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ ریلیف پیکج کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کے دوران کریں گے۔
اجلاس میں اتحادیوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ غیر یقینی صورتِ حال سے ملک کو نکالا جائے۔ اس پر وزیر اعظم نے کہا کہ سب کو بتا دیں کہ کوئی غیر یقینی صورتِ حال نہیں مدت مکمل کریں گے، دباؤ میں آکر کوئی انتخابات نہیں ہوں گے۔
خیال رہے کہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔