پیٹرول مہنگا ہونے پر ایف بی آر کے گریڈ 18کے ڈپٹی کمشنر بھی تنگ،گاڑی چلانا چھوڑ دی،موٹر سائیکل کی سواری شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ماتحت محکمے ڈائریکٹوریٹ انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن آئی آر کراچی میں تعینات 38کامن سے تعلق رکھنے والے گریڈ 18 کے ڈپٹی کمشنر آصف ابڑو نے پیٹرول مہنگا ہونے پر حل ڈھونڈ لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر انکی جانب سے موٹرسائیکل پر دفتر جانے کی ویڈیو وائرل ہو گی،اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ انکی تنخواہ ایک لاکھ 17 ہزار روپے ہے اور اس تنخواہ میں گاڑی کا پیٹرول پورا نہیں کرسکتے، مہنگائی سے تنگ آکر اسکا مقابلہ کرنے کے لیے موٹرسائیکل کے استعمال پر مجبور ہوا ہوں۔انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل کا استعمال شروع کرنے پر دوستوں اور رشتہ داروں نے حیرت کا بھی اظہار کیا ہے لیکن جب میں عام لوگوں کی حالت زار دیکھتا ہوں تو جو کچھ میری استطاعت میں ہے اس پر میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔آصف ابڑو کا کہنا ہے کہ میرا مقصد سستی شہرت کا حصول نہیں بلکہ میں اپنی اندرونی حالت اجاگر کرنا چاہتا ہوں جو کہ کروڑوں پاکستانیوں کی ہے اور یہ قدم دوسروں کو آگاہی دینے کے لیے اٹھایا ہے تاکہ پاکستان کو بحرانی کیفیت سے نکالا جا سکے۔ اگر موٹرسائیکل کے استعمال سے میرا کنوینس بل کم ہوجاتا ہے تو پھر میں اپنے دیگر گھریلو اخراجات پر قابو پانے کے بارے بھی سوچ رہا ہوں۔
پیٹرول مہنگا ہونے پر ایف بی آر کے گریڈ 18کے ڈپٹی کمشنر بھی تنگ، حیران کن حل ڈھونڈ لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
