Tuesday, February 17, 2026
ہومپاکستانپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد فی لیٹر سبسڈی میں بھی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد فی لیٹر سبسڈی میں بھی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد فی لیٹر سبسڈی بھی کم ہوگئی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد فی لیٹر سبسڈی میں بھی کمی کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی ختم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا تھا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور سیلز ٹیکس کی شرح زیرو برقرار رہے گی۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر86.71 روپے تک سبسڈی دی جارہی تھی، جو کم ہوکر 56 روپے 71 پیسے تک رہ گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی 86 روپے71 پیسے سے سے کم ہو کر 56 روپے 71 پیسے فی لیٹر، پیٹرول پر 47 روپے 2 پیسے سے کم ہوکر 17 روپے 2 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل پر 67 روپے 84 پیسے سے کم ہو کر 37 روپے 84 پیسے جب کہ مٹی کے تیل پر سبسڈی 51 روپے 83 پیسے سے کم ہوکر 21 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔