کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ اسلام آباد شہر میں روشنی کے مناسب نظام کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوئی کثر باقی نہ رہے
۔ اس سلسلے میں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ سڑیٹ لائٹس کی جانب سے شہر کی مختلف مرکزی شاہراہوں، رابطہ سڑکوں، چوراہوں، گلیوں اور مارکیٹس میں نئی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام بھی تیزی سے کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد کے علاقے سری نگر ہائی وے تا ٹی جنکشن مری روڈ اور زیرہ پوائنٹ انٹرچینج تک کی مرکزی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں پر نئی اور جدید ہائی پریشر سوڈیم ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے لئے 24 ملین روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اسی طرح سری نگر ہائے وے تا پشاور موڑ انٹرچینج اور جی ٹوئیلو میٹرو بس روٹ کی مرکزی شاہراہوں پر نئی اور جدید ہائی پریشر سوڈیم ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے لئے بھی شعبہ سٹریٹ لائٹس کی جانب سے 24 ملین روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔مزیدبرآں شعبہ سٹریٹ لائٹس نے مارگلہ روڈ پر سیکٹر ایف ایٹ، ایف نائن، ایف ٹین اور ایف الیون تک کی مرکزی شاہراہ پر روشنی کے مناسب نظام کو مزید بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جسکے تحت نئی اور جدید ہائی پریشر سوڈیم ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام کیا جائیگا۔ جسکے لئے متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے 23 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی وے تا سوہان انٹرچینج اور ضیا مسجد تک روشنی کے مناسب انتظام کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جسکے لئے شعبہ سڑیٹ لائٹس کی جانب سے 12 ملین روپے سے زائد کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ جبکہ اسلام آباد ہائی وے تا ضیا مسجد اور کورال انٹرچینج کی مرکزی شاہراہوں پر نئی اور جدید ہائی پریشر سوڈیم ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے لئے بھی شعبہ سٹریٹ لائٹس کی جانب سے تقریبا 13.50 ملین روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔اسی طرح اسلام آباد میں ٹریفک کے بہا کو کنٹرول کرنے کے لئے جدید ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کے تحت مختلف شاہراہوں پر الیکٹرانک فلیشرز بھی نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسکے لئے متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے تقریبا 1.5 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔مزکورہ بالا علاقوں میں نئی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور مرمت پر مجموعی طور پر 100 ملین روپے کی لاگت آئے گی اس ضمن میں جلد ہی ٹینڈرز اخبارات میں شائع بھی کردئیے جائیں گے۔واضح رہے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ سٹریٹ لائٹس شہر روشنی کے مناسب نظام کو یقینی بنانے کیلئے باقی ماندہ علاقوں میں بھی خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام تیزی سے کررہا ہے تاکہ روشنی کے مناسب نظام کو یقینی بنایا جاسکے۔
بھارت کا مکرہ چہرہ دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے،مریم ادریس
