Tuesday, February 17, 2026
ہومپاکستانجو انقلاب پولیس دیکھ کر دوڑ لگا دے اسے ڈوب مرنا چاہئے، مریم نواز

جو انقلاب پولیس دیکھ کر دوڑ لگا دے اسے ڈوب مرنا چاہئے، مریم نواز

مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو انقلاب پولیس دیکھ کر دوڑ لگا دے اسے ڈوب مرنا چاہئے، 20 ہزار افراد بھی بھی جمع نا کر سکنے پر عمران خان کی ذہنی حالت قابلِ رحم ہو گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف کو فتنہ خان کہتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی آئیں بائیں شائیں سوائے شرمندگی اور ناکامی کے اعتراف کے اور کچھ بھی نہیں، ان کے 30 لاکھ کے دعوے کے برعکس 20 ہزار افراد بھی جمع نا کر سکنے پر ان کی ذہنی حالت قابلِ رحم ہو گئی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام نے عمران خان کو پہچان کر مسترد کر دیا ہے، انقلاب اپنا راستہ خود بناتا ہے، پولیس کے روکنے سینہیں رکتا، اور جو انقلاب پولیس دیکھ کر دوڑ لگا دے اسے ڈوب مرنا چاہئے، کہاں 30 لاکھ کا دعوی اور کہاں 10 ہزار تماشائی، کھسیانی بلی کے پاس نوچنے کو کھمبا تو ہوتا ہے لیکن نیم پاگل شخص کے پاس تو وہ بھی نہیں، ایسی ذہنی حالت میں میڈیا سے دور رہنا بہتر ہے۔نائب صدر مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ عمران خان جس سپریم کورٹ کو چند دن پہلے تک گالیاں دے رہے تھے، آج اسی سپریم کورٹ کی آڑ لے کر اپنے انتشار کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کو چوکنا رہنا ہوگا اور اس سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہوگا، ورنہ جانبداری کا تاتر مضبوط ہوگا جو عدلیہ کے لیے بطور ادارہ نقصان دہ ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جو اس فتنہ کی فتنے بازی کا شکار ہوئے اور اس کے بلوایوں اور مسلح جتھوں کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوا بیٹھے، ان کے گھروں میں جا کر ان کے لواحقین کے سامنے اپنے گناہ کا اعتراف کرنا چاہیے اور ان سے معافی مانگنی چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔