جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملیر سعود آباد میں سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کے مقدمے میں ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو ملیر سعود آباد میں سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں ماں کو قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ دوران تفتیش گرفتار ملزم نے پڑوسی خاتون پر قتل کے لیے اکسانے کا اعتراف کرلیا، ملزم سے تفتیش کے بعد پولیس نے مقتولہ کی پڑوسن خاتون وریحہ کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے وریحہ نے قتل کرنے کے لیے اکسایا تھا، میری حقیقی والدہ کے انتقال کے بعد وریحہ میرے والد سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ میرے والد نے دوسری شادی کی جس سے وریحہ کو تکلیف پہنچی۔ وریحہ نے مجھے اپنی سوتیلی ماں کیخلاف اتنا اکسایا کہ میں قتل کرنے پر آگیا۔
کراچی،پڑوسی کے اکسانے پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
