Wednesday, February 18, 2026
ہومپاکستانحکومت کاپرتشدد جلسے جلوسوں کوسختی سے روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ

حکومت کاپرتشدد جلسے جلوسوں کوسختی سے روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت پی ٹی آئی لانگ مارچ امن وامان کاجائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ سمیت آئی جی پولیس پنجاب اور آئی جی پولیس اسلام آباد شرکت کررہے ہیں۔ اجلاس میں ضلع راولپنڈی،سرگودھا، فیصل آباد، سرگودھا، اورشیخو پورہ کے آر پی اوز نے شرکت کی ۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے نتیجے میں ملک بھر میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات کی تفصیلات پیش گئیں۔پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شامل شرپسند عناصر کی پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی تفصیلات پیش گئیں۔اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں اور گاڑیوں سے برآمد اسلحہ کی تفصیلات پیش کی گئیں اورسیاسی جماعت کے بہروپ میں پرتشدد جلسے جلوسوں کوسختی سے روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔