Sunday, September 8, 2024
ہومUncategorizedایشیاء ہاکی کپ:پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 1-1گول سے ڈرا

ایشیاء ہاکی کپ:پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 1-1گول سے ڈرا

جکارتہ: انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والا سنسنی خیز میچ 1-1 گول سے برابر رہا.تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ 22 میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والا میچ 1-1 گول سے برابر رہا. پہلے کوارٹر میں بھارت کی جانب سے سالوم کھارتی گول سکور کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے شارٹ کارنر کی مدد سے گول سکور کیا. میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں مزید گول نہ کرسکیں. میچ کے بہترین کھلاڑی پاکستانی گول کیپر اکمل حسین قرار پائے. ٹیم کے ہمراہ ٹیم منیجر اولمپیئن خواجہ جنید,ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین,کوچ وسیم احمد, فزیکل انسٹرکٹر ڈینیئل بیری, فزیو تھراپسٹ عدیل اختر اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی شامل ہیں.واضع رہے ایشیا ہاکی کپ کے شیڈول کے مطابق ایونٹ ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا.پول اے میں انڈیا ,جاپان,پاکستان , انڈونیشیا جبکہ پول بی میں ملائیشیا ,کوریا ,عمان اور بنگلا دیش شامل ہیں. پاکستان کا دوسرا میچ 24 مئی کو انڈونیشیا کیساتھ جبکہ تیسرا میچ 26 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا.

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔