Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانلانگ مارچ کی تاریخ پرغور،پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس سی ایم ہاس پشاور میں شروع

لانگ مارچ کی تاریخ پرغور،پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس سی ایم ہاس پشاور میں شروع

پشاور:پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس سی ایم ہاس پشاور میں شروع ہو گیا ،ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم عمران خان کررہے ہیں ،آج کے اجلاس میں اسلام آباد مارچ کے بارے تاریخ کا اعلان کیاجائیگا،اجلاس تین بجے سے پانچ بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے، اجلاس کے لئے عمران خان گذشتہ دو دنوں سے پشاور میں مقیم ہیں، اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی جائیگی ،اجلاس میں شفقت محمود،فواد چودھری،اسدعمر،سیف اللہ نیازی،اعجاز چودھری،قاسم سوری،اعظم سواتی شریک ہیں، وزیراعلی محمودخان،سابق گورنر شاہ فرمان،اسدقیصر،پرویز خٹک بھی اجلاس میں شریک ہیں،عاطف سمیت دیگر صوبائی وزرا بھی اجلاس میں شریک ہیں،کور کمیٹی کے دیگر عہدیداران بھی اجلاس میں شریک ہیں،کور کمیٹی کا اجلاس پشاور کے سی ایم ہاس میں منعقد کیاگیا ہے ، کور کمیٹی کی اجلاس کے لئے شہر بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔