ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کا راج آج بھی برقرار رہے گا۔ ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر گرد آلود ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔دوسری طرف محکمہ موسمیات نے پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
قہر آلود گرمی جاری،محکمہ موسمیات کی مزید پارہ مزید ہائی ہونے کی پیشگوئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
