ہومپاکستاناب الیکشن کے بعد ہی پارلیمان میں جائیں گے، فواد چودھری

اب الیکشن کے بعد ہی پارلیمان میں جائیں گے، فواد چودھری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اب الیکشن کے بعد ہی پارلیمان میں جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے ہر قسم کی توقع کی جاسکتی ہے لیکن وزیر قانون پڑھا لکھا بندہ ہے تارڑ سے یہ امید نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی کے احاطے میں جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا یہ لوگ جس جگہ جاتے ہیں یہی نعرے لگاتے ہیں، لوگوں کے جذبات ہیں جو نعروں کی شکل میں باہر نکلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سعودیہ عرب میں پاکستانیوں کو آزاد کروا رہا ہے آپ گرفتار کروا رہے ہیں، جہلم جلسے میں چوکیدار کا لفظ جس کے لیے استعمال کیا اس کو معلوم ہے۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جج صاحب کو بھی بتادیا کہ پارلیمان سے مستعفی ہوچکے ہیں، اب الیکشن کے بعد ہی پارلیمان میں جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔