Monday, May 25, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کا جی ٹین ون ، جی الیون فور کی گرین بیلٹس پر جوگنگ ٹریکس کی تعمیر کا فیصلہ

سی ڈی اے کا جی ٹین ون ، جی الیون فور کی گرین بیلٹس پر جوگنگ ٹریکس کی تعمیر کا فیصلہ

وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کی انتظامیہ اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہا ہے۔
اس سلسلے میں سی ڈی اے انتظامیہ نے سیکٹر جی ٹین ون اور جی الیون فور کی گرین بیلٹس پر جوگنگ ٹریکس کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے جسکے لئے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے ایک ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں باہم پہنچانے کے لئے تقریبا بائیس ملین روپے کی لاگت سے جوگنگ ٹریکس تعمیر کئے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں ماحول کو سرسبز وشاداب رکھنے کے لئے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے انوائرمنٹ ونگ کو مزید شجرکاری کی بھی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں تاکہ شہری پرفضا ماحول میں بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوسکیں۔اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔