Wednesday, March 25, 2026
ہومتازہ ترینڈالر کی اونچی اڑان ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر کی اونچی اڑان ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈالر کی اڑان جاری،انٹربینک میں ڈالر 34 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر 189 روپے کے ریٹ پر فروخت ہونے لگا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 13 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 187 رپے 53 پیسے سے بڑھ کر 188 روپے 66 پیسے ہو گئی تھی۔ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے سونے کے نرخ بھی 1400روپے بڑھ کر 134400 روپے فی تولہ کی تاریخی سطح پر پہنچ گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔