Wednesday, March 25, 2026
ہومپاکستانبلاول بھٹوکا آئین شکنی کے معاملے پر اعلی اختیاراتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

بلاول بھٹوکا آئین شکنی کے معاملے پر اعلی اختیاراتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردری نے آئین شکنی کے معاملے پر اعلی اختیاراتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمیشن مکمل تحقیقات کرے کہ کہاں کہاں آئین شکنی ہوئی،آئین شکنی کرنے والوں سے پیپلزپارٹی کی جنگ ہے۔

منگل کو پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ اعلی اختیاراتی کمیشن بنایا جائے یہ کمیشن مکمل تحقیقات کرے کہ کہاں کہاں آئین شکنی ہوئی،آئین شکنی کرنے والوں سے پیپلزپارٹی کی جنگ ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کا شدید بحران ہے، مقابلے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنے ادوار میں لوڈشیڈنگ ختم کردی تھی،دیکھنا ہوگا کہ پچھلی حکومت میں ایسا کیا ہوا کہ بجلی کا بحران پیدا ہوگیا۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ دورہ امریکا کا شیڈول ابھی طے نہیں پایا،جیکب آباد اوردادو میں درجہ بہت زیادہ ہے،ان کا خیال کرنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔