اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )امپورٹڈ حکومت کیخلاف حقیقی آزادی و خودمختاری مارچ کی تیاریوں میں تیزی ،پشاور اور لاہور کے بعد چئرمین تحریک انصاف کے ملتان میں فقیدالمثال استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔
پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اب سے کچھ ہی دیر میں ملتان کیلئے روانہ ہوں گے ،عمران خان سہ پہر تین بجے ملتان میں کارکنان کے بڑے اجتماع سے مخاطب ہوں گے ،اجتماع کا انعقاد ملتان پبلک سکول روڈ پر گرین لینڈ مارکی میں کیا جارہا ہے ،ملتان میں کارکنان سے خطاب کے دوران عمران خان تحریک کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق اہم اعلان کریں گے ۔
