اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے 27رمضان کی شب دعاکا اہتمام کیا گیا۔اس حوالے سے مرکزی تقریب بنی گالہ میں منعقد کی گئی۔مولانا طارق جمیل نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو تین دن تبلیغ میں لگانے کا مشورہ دے دیا۔بنی گالہ میں شب دعا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری زندگی کے 50 سال دین کے تبلیغ میں صرف ہو گئے ہیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکن بھی تین دن تبلیغ میں لگائیں بہت فائدہ ہو گا، انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ عمران خان کو بھی ساتھ لے کر جائیں۔
مولانا طارق جمیل کا عمران خان کو 3دن تبلیغ میں لگانے کا مشورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
