Saturday, April 19, 2025
ہومپاکستانبے روزگار ٹولے کے پاس بتانے کو کچھ نہیں ہے ، مریم اورنگزیب

بے روزگار ٹولے کے پاس بتانے کو کچھ نہیں ہے ، مریم اورنگزیب

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اینکر پرسن کی گرفتاری سے متعلق قیاس آرائی کو شرانگیز پروپگنڈہ مہم کاحصہ قراردیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شک کی بنیاد پر پٹیشن دائر کرنے والوں کو ثبوت دینے چاہئیں تھے۔ یہ عمران خان کی فسطائی حکومت نہیں جس میں صحافیوں کو ٹارگٹ کیاجائے۔ ہمارا ٹارگٹ مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ اور معیشت کی بحالی وترقی ہے جمہوری حکومت عوام کی خدمت کے لئے آئی ہے، انتقام لینے کے لئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا آئین شکن ، میڈیا اور عوام دشمن ٹولہ فیک نیوز نیٹ ورک بن چکا ہے چار سال چینل، کالم، پروگرام بند کرنے، صحافیوں کی پسلیاں توڑنے والے آئینہ دیکھیں ۔ بے روزگار ٹولے کے پاس عوام کی خدمت بتانے کے لئے کچھ نہیں۔ آئین شکن سیاسی طور پر زندہ رہنے کے لئے ردعمل کی سیاست پر جی رہے ہیں۔ جھوٹے جھوٹ نہ بولیں تو پھر سیاسی طور پر زندہ کیسے رہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔