Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومپاکستانبیوروکریسی میں بڑی تبدیلی ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کا تبادلہ کر دیا گیا

بیوروکریسی میں بڑی تبدیلی ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کا تبادلہ کر دیا گیا

وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ جاری، مزید کئی افسران کے تبادلے کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسر افضل لطیف کو سیکریٹری انسانی حقوق ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ،وہ اس سے قبل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن خدمات انجام دے رہے تھے۔

انسانی حقوق ڈویژن کے سیکریٹری انعام اللہ دھاریجو کا تبادلہ کرکے انہیں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ بنادیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن زاہد اخترزمان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔