Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستاناسٹیل ملزکے جبری برطرف ملازمین کا خواتین اور بچوں کے ساتھ4روز سے احتجاجی دھرنا

اسٹیل ملزکے جبری برطرف ملازمین کا خواتین اور بچوں کے ساتھ4روز سے احتجاجی دھرنا

ملیر (رضوان جوکھیو)پاکستان اسٹیل ملزکے جبری برطرف سینکڑوں ملازمین کا خواتین اور بچوں کے ساتھ چیف ایگزیکٹو پاکستان اسٹیل شجاع حیدر کے گھر کے سامنے 4 روز سے احتجاجی دھرنا جاری

ملازمین کی جانب سے سی ای او ہاس کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماسابق گورنر محمد زبیر، سابق سینیٹر نہال ہاشمی، مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما ایم پی اے نصرت سحر عباسی، پاکستان پیپلز پارٹی ملیر کے جنرل سیکریٹری ای پی اے محمد ساجد جوکھیو، ایم پی اے شاہینہ شیر علی، پیپلز پارٹی پی ایس 88 ملیر کے نامزد امیدوار یوسف بلوچ،پی پی رہنماامداد جوکھیو، میر عباس تالپور، مسلم لیگ ن ملیر کے صدر فیروز خان اور دیگر سیاسی سماجی رہنماں نے شرکت کرکے مزدوروں سے یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ سینکڑوں خواتین اور بچے شدید سردی میں دھرنے پر بیٹھے رہے، دھرنے کے دوران ڈائریکٹر فنانس پاکستان اسٹیل عارف شیخ سی ای او ہاس کی دیوار پھلانگ پر فرار ہوگیا، سی ای او پاکستان اسٹیل نے سابق گورنر سے ملنے سے انکارکردیا، پاکستان اسٹیل انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے گھروں کی گیس اور بجلی بند کرنے کے باعث ملازمین میں شدید غصہ اور پریشانی پھیل گئی، سی ای او پاکستان اسٹیل شجاع حیدر چار روز سے گھر کے اندر محدود، مظاہرین کی وفاقی حکومت اور انتظامیہ پاکستان اسٹیل کے خلاف شدید نعریبازی، اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاکہ عمران خان کی غلط پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پر پہنچا دیا ہے، وفاقی حکومت ہزاروں ملازمین کو جبری برطرف کرکے ہزاروں خاندانوں کو فاقاکشی کی زندگی گذارنے پر مجبور کردیا ہے، انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت آئی تو تمام برطرف ملازمین کو بحال کرینگے، ہم مسلم لیگ ن کی قیادت میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کے حکم پر ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچے ہیں، مسلم لیگ ن اسٹیل مل کی بحالی اور مزدوروں کی بحالی تک جدوجہد کی حمایت کریگی اور ملازمین کے ساتھ ہونگے، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما و ایم پی اے نصرت سحر عباسی نے کہاکہ وفاقی سرکار نے ملازمین کو جبری برطرف کرکے ہزاروں خاندانوں کو بھوک و بدحالی کی زندگی گذارنے پر مجبور کردیا ہے، پاکستان اسٹیل کے برطرف ملازمین کا درد میں سمجھ سکتی ہوں، میں خود مزدور کی بیٹی ہوں، مسلم لیگ فنکشنل اسٹیل مل کے ملازمین کے ساتھ ہونے والے ظلم کی سخت لفظوں میں مذمت کرتی ہے، انہوں نے کہاکہ ہم اسٹیل مل کے برطرف ملازمین کے حق کے لیے صوبائی و قومی اسمبلیوں میں آواز بلند کرینگے، ہم مزدوروں کی ہر جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، ان کو کسی بھی حال میں اکیلا نہیں چھوڑینگے، وفاقی سرکار فوری طور پر برطرف ملازمین کو بحال کرے، پاکستان پیپلز پارٹی ملیر کے ایم پی اے محمد ساجد جوکھیو نے کہاکہ عمران خان کی سرکار نے غریبوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور گھر دینے کے بجائے ملازمین کو برطرف کرکے ان کو بیروزگار کرکے ان کے گھر خالی کرائے جا رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی مزدوروں کی ہر جدوجہد میں ان کے ساتھ ہوگی، اسٹیل مل کے ملازمین کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، ایم پی اے شاہینہ بلوچ نے کہاکہ وفاقی حکومت پاکستان اسٹیل مل کے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرکے فاقاکشی میں مبتلا کردیا ہے، ہزاروں ملازمین کو بیروزگار کرکے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیے ہیں، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس88کے نامزد امیدوار یوسف مرتضی بلوچ نے کہاکہ ملک کا واحد فولادساز ادارہ پاکستان اسٹیل مل شہید ذوالفقار علی بھٹو کی نشانی ہے جس کو کسی بھی صورت میں فروخت کرنے نہیں دینگے، انہوں نے کہاکہ تعصب پرست وفاقی حکومت اور اسٹیل مل انتظامیہ نے برطرف ملازمین کے گھروں کی گیس اور بجلی بند کرکے یزیدیت کا کردار ادا کیا ہے،اس موقع پر آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے رہنماں دھنی بخش سموں، شوکت کورائی، یاسین جامڑو، عاصم بھٹی، اکبر ناریجو، اکبر میمن اور دیگر نے کہاکہ وفاقی حکومت پاکستان اسٹیل مل سے ہزاروں ملازمین کو برطرف کرکے ہزاروں خاندانوں کو فاقاکشی کی زندگی گذارنے پر مجبور کیا ہے، پاکستان اسٹیل کی تعصب پرست انتظامیہ نے برطرف ملازمین کے گھروں کی گیس اور بجلی بھی بند کردی ہے، عمران سرکار نے اقتدار میں آنے سے پہلے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اقتدار ملنے کے بعد ہزاروں ملازمین کو جبری برطرف کرکے عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے کہاکہ ملازمین کو برطرف کرنے کے باعث معصوم بچوں تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں، پاکستان اسٹیل انتظامیہ نے گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کردیے ہیں، ایسے ظلم کے خلاف ہم اپنے خاندانوں کے ساتھ سی ای او پاکستان اسٹیل کے گھر کے سامنے سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے کہاکہ جب تک اسٹیل مل کے جبری برطرف ملازمین کو بحال نہیں کیا جائے گا اس وقت تک سی ای او پاکستان اسٹیل کے گھر کے سامنے دھرنا جاری رہے گا، انہوں نے کہاکہ اگر اسٹیل مل انتظامیہ نے پولیس کے ذریعے دھرنا ختم کرانے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کی جائے گی اور نتائج کی ذمہ دار اسٹیل مل انتظامیہ ہوگی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اسٹیل سے جبری برطرف کیے گئے ہزاروں ملازمین کو فوری بحال کرکے مظاہرین کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔