Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانگریڈ 21 کے سینئر ترین افسر ظفر زمان رانجھا چیئر مین پاکستان ریلوے تعینات

گریڈ 21 کے سینئر ترین افسر ظفر زمان رانجھا چیئر مین پاکستان ریلوے تعینات

پاکستان ریلوے کے گریڈ 21 کے سینئر ترین افسر ظفر زمان رانجھا کو چیئر مین ریلوے تعینات کر دیا گیا۔ ان سے پہلے یہ ذمہ داری سیکرٹریٹ گروپ کے افسر سید خالد علی رضا گردیزی ادا کر رہے تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ظفر زمان رانجھا کی تعیناتی پاکستان سول سرونٹس ایکٹ کے سیکشن 10 کے تحت کی گئی۔ظفر زمان رانجھا اس سے قبل چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔ وہ سیکرٹری ریلوے بورڈ، مختلف ڈویژنوں کے سپرنٹینڈنٹ اور ڈائریکٹر جنرل والٹن ٹریننگ اسکول بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ظفر زمان رانجھا نے بدھ کو بطور سیکریٹری/ چئیر مین ریلوے کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر ریلوے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ادارے میں بہتری لانے کے لیے ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کریں گے۔ ہمارا مقصد کام، کام اور صرف کام ہے۔ پوری کوشش ہو گی کہ عوام کو سفر اور پلیٹ فارمز پر مزید سہولتیں دی جا سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔