شیخ رشید نے کہا ہے کہ بڑی عید کے قریب قریب الیکشن ہو جائیں گے۔
اپنے ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ملکی مفاد میں ہیں، میرے پاس خبر ہے، 31 مئی سے پہلے پہلے الیکشن کی اچھی خبریں ملیں گی۔
شیخ ریشد نے کہا کہ 15 سے 20 دن میں الیکشن کا راستہ نکلے گا چاہے یہ جتنی کابینہ بنالیں، بڑی عید کے قریب قریب الیکشن ہو جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم نہیں تو یہ بھی نہیں رہیں گے، کچھ لوگ راستے میں رکاوٹ ہیں جنہیں سمجھانے میں تھوڑا وقت لگ جائے گا۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ ہمیں کہتے تھے الیکشن کرائیں، ہم کہتے تھے الیکشن وقت پر ہوں گے اور آج ہم انہیں کہتے ہیں کہ الیکشن کرائیں یہ کہتے ہیں وقت پر کرائیں گے۔
شیخ ریشد نے کہا کہ آدھی سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے، موجودہ امپورٹڈ حکمران بھاگ جائیں گے ملک میں نہیں رکیں گے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ گالیاں دینے والے آ سکتے ہیں تو عمران خان بھی آسکتا ہے، عمران خان کی کال سے پہلے معاملات حل کرنے میں فائدہ ہے، عمران خان نے کال دے دی تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔