Monday, June 30, 2025
ہومپاکستانبلاول بھٹو زرداری کا چائینز سفارتخانے کا دورہ،کراچی حملے پر اظہار افسوس

بلاول بھٹو زرداری کا چائینز سفارتخانے کا دورہ،کراچی حملے پر اظہار افسوس

وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر چینی سفارتخانے پہنچے ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے اور کہا کہ دہشتگرد پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔

چینی سفارت خانہ آمد کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جانی نقصان پر چینی حکام سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ نسل در نسل وفاں کا ایک سلسلہ ہے، دہشت گردوں نے پاک چین دوستی کی اساس پر ضرب لگانے کی ایک ناکام کوشش کی، دہشت گردوں کے مذموم ارادے، پاک چین دوستی کو سبوتاژنہیں کرسکتے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور حنا ربانی کھر نے چینی سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔