فلاحی و رفاعی کاموں اور تحریک آزادی کشمیر کی بیش بہا خدمات پر کشمیری رہنما نذیر احمد قریشی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ، لارڈ میر لوٹن برطانیہ نے شیلڈ پیش کی۔
اس موقعہ مئیر نے ان کے فلاحی اور دیگر کاموں کو سراہتے ھوے کہا کہ قریشی صاحب جو کام انجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائیس بھی ہے اور قابل تقلید بھی۔ جن تعمیری محاذوں پر یہ کام کررہے ہیں ہم سب کا انکے پورا تعاون ہونا لازمی ہے۔ ۔ تقریب سے سابقہ مئیر کونسلر طاہر ملک ، سابقہ مئیر کونسلر ریاض بٹ اور دیگر قائدین نے بھی گفتگو کی ۔ نزیر احمد قریشی کی خدمات کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا وعدہ کیا ۔ کشمیر کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور بھارتی قابض افواج آئے روز کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں ۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ اسکا نوٹس لے آخر پر نذیر احمد قریشی نے میئرصاحب اور قائدین کا شکریہ ادا کیا اور فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ کشمیر کے موجودہ حالات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کی 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کے بعد کشمیری عوام کے تشویش میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور انکے بنیادی حقوق سلب کر دیے گئے جوانوں کو روزانہ تہہ تیغ کیا جارہا ہے
۔ حریت قیادت سمیت ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقبوضہ جموں کشمیر سے باہر جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے کارکنوں کو بھی جعلی مقدمات میں گرفتار کرلیا جاتا ہے ۔ نزیر احمد قریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا ایجنڈے کے تحت مسلم اکثریتی علاقے کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کررہاہے اور غیر ریاستی باشندہ کو کشمیری شہریت دیکر اقوام متحدہ کے آئین کی کھلم کھلا خلاف وزریوں کا مرتکب ہورہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ سمیت اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا کردار کرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں سے بھارتی حکومت کو روک دے۔ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نزیر احمد قریشی تحریک آزادی کشمیر کے ابتدائی لوگوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ اگرچہ حالات نے انہیں اور انکے ساتھیوں کو 80 کی دھائی سے وطن عزیز سے دور زندگی گزارنے پر مجبور کیا۔ لیکن مادر وطن کے یہ فرزند مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سفارتی محاذ کے ساتھ ساتھ رفاعی کاموں میں ہمیشہ مسلسل سرگرم رہے ہیں اور بڑا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے اندر نزیر احمد قریشی کے مستحسن رول کی بہت پذیرائیبھی ہے۔