وزیر اعظم شہباز شریف سے صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز اور رکن قومی اسمبلی جناب آصف علی زرداری کی ملاقات، وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر بلاول بھٹو زرداری ، خواجہ آصف اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے .
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوری عمل کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا راز ہے. ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق۔ وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزیر کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون سے جلد ملک کو درپیش چیلنجز پر جلد قابو پا لیا جائے گا.