Saturday, March 14, 2026
ہومپاکستانپاکستان تحریک انصاف کا تمام ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا تمام ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا آج عدالت میں مقدمہ لگا تھا، ملک کے16 ارب لوٹنے والے کوواشنگٹن سے وزیراعطم منتخب کیاگیا، شہبازشریف نے چپراسیوں کے ذریعیٹی ٹیاں لگوائیں، ہم اس عمل کا حصہ نہیں بنے اور ہم نے اسمبلی سے استعفے دے دیئے ہیں، آج ایک غلام اسمبلی سے ہم آزاد ہو رہے ہیں، اسمبلی میں کھڑے ہوکر ہم نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، اسپیکر کے پاس اب الگ الگ استعفے کی تصدیق کی ضرورت نہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت اور عمران خان کے درمیان صرف الیکشن حائل ہیں، بہت جلد دوبارہ حکومت میں واپس آئیں گے، یہ لڑائی پاکستان کی آزادی کی لڑائی ہے، کل ملک بھر سے عوام عمران خان سے یکجہتی کے لیے عوام باہر نکلے، جو اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں، پشاور میں بڑا جلسہ کریں گے، عمران خان پشاور میں بدھ کو بڑاجلسہ کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے، کوئی ہمارے بغیر اگر ضمنی الیکشن کرواسکتا ہے تو کروا کر دکھائیں، صدر مملکت استعفی نہیں دے رہے،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔