Saturday, March 14, 2026
ہومپاکستانریجنل صدر پی ٹی آئی اسلام آباد علی نواز اعوان قومی اسمبلی سے مستعفی

ریجنل صدر پی ٹی آئی اسلام آباد علی نواز اعوان قومی اسمبلی سے مستعفی

سابق رکن قومی اسمبلی و ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہوتے ہوئے کہا ہے کہ میں ملکی خود مختاری کی قیمت پر بیرونی فنڈنگ سے بننے والے انتقال اقتدار کے عمل کا حصہ نہیں بن سکتا، سپیکر قومی اسمبلی کے نام لکھے گئے استعفے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری قومی اسمبلی کی نشست پارٹی کی امانت تھی جو میں نے پارٹی کے لیے قربان کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم ایسے شخص کو بنایا گیا ہے جس پر منی لانڈرنگ کا مرتکب ہونے کی فرد جرم عائد ہونے والی ہے میاں شہباز شریف کے ہاتھ ماڈل ٹان کے معصوم شہدا کے خون سے رنگے ہیں علی نواز اعوان نے کہا کہ ہمیں یہ بیرونی ایجنڈے کے تحت بننے والی امپورٹڈ حکومت ہر لحاظ سے نا منظور ہے ہم نے استعفے دے کر عوام سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے انشااللہ ہم اگلے انتخابات میں دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر واپس آئیں گے اور ملک کو ان غلاموں کی غلامی سے نجات دلائیں گے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔