ہومپاکستانسندھ کی بندر بانٹ کسی صورت نہیں کرنے دیں گے،سائرہ بانو

سندھ کی بندر بانٹ کسی صورت نہیں کرنے دیں گے،سائرہ بانو

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )رکن قومی اسمبلی فنکشنل لیگ سائرہ بانو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کون ہوتی ہے سندھ کا بٹوارا کرنے والی،اور تو اور وہ جماعت بھی گارنٹی دے رہی جن کا سندھ اسمبلی میں ایک بھی ممبر نہیں، وہ دوسرے صوبے کے لوگ جن کی خود کی کوئی گارنٹی نہیں دیتا وہ گارنٹی دے رہے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کی بندر بانٹ پر سندھ کی عوام ان کو معاف نہیں کرے گی،کیا سندھ کی عوام کو اعتماد میں لے کر معاہدے کیے جا رہے ہیں،ایم کیو ایم اپنے مفاد کے لیے ماضی بھول گئی ہے اور ایک دوسرے کی گود میں بیٹھ گئے، سائرہ بانو نے کہا کہ یہ کون ہوتے ہیں صوبے کی بندر بانٹ کرنے والے،کیا یہ سندھ کے ٹھیکے دار ہیں جو اپنی مرضی سے حصے بخرے کر رہے ہیں،کیا پیپلز پارٹی اب ٹول پلازہ پر سندھی ٹوپی اتار کر کراچی میں داخل ہو گی یا ایم کیو ایم کو سندھی ٹوپی پہنائی جائے گی، ذاتی مفاد کے لیے سندھ کی عوام کے جذبات سے کھیلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کو بندر بانٹ کسی صورت نہیں کرنے دیں گے، سندھ کا سودا کرنے والے ابھی پیدا ہی نہیں ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔