ہومپاکستانوزیراعظم جگ ہنسائی کا باعث نہ بنیں عزت سےمستعفی ہوجائیں،حمزہ شہباز

وزیراعظم جگ ہنسائی کا باعث نہ بنیں عزت سےمستعفی ہوجائیں،حمزہ شہباز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما وپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آئینی طور پر عددی اکثریت کھو چکے ہیں لہذا انہیں چاہیے کہ وہ عزت سے استعفیٰ دیکر عہدے سے الگ ہو جائیں۔حمزہ شہباز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کو صحیح ڈگر پر لانے کا وقت آ چکا ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی ملکی مفاد کے لیے متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ہے۔
انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عوام کو گمراہ کرنے سے پرہیز کریں، ملک چُور چُور ہے اسے ذاتی مفاد کے لیے داؤ پر نہ لگایا جائے، نئی حکومت عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک کی جگ ہنسائی کا باعث نہ بنیں اور خارجہ پالیسی سے کھلواڑ کرنا بند کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔