ہومپاکستانحکومتی وفد کی ق لیگ کی قیادت سے ملاقات شروع ہوگئی

حکومتی وفد کی ق لیگ کی قیادت سے ملاقات شروع ہوگئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وفدکی مسلم لیگ(ق) کی قیادت سے ملاقات شروع ہو گئی ۔حکومتی وفد میں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر اسد عمر شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد کی اسلام آباد میں ق لیگ کی قیادت سے ملاقات شروع ہوگئی ہے جبکہ ق لیگ کے قائدین اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی، وفاقی وزیر مونس الہی و وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ اس ملاقات میں موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔