Sunday, March 8, 2026
ہومپاکستانعمران خان کوبھاگنے نہیں دیں گے،اگلا وزیراعظم الیکٹڈ ہو گا، بلاول

عمران خان کوبھاگنے نہیں دیں گے،اگلا وزیراعظم الیکٹڈ ہو گا، بلاول

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگلا وزیراعظم الیکٹڈ ہو گا۔بلاول بھٹو نے کہا یہ وزیراعظم اپنی اکثریت کھو چکا ہے،

اسمبلی کے اگلے اجلاس میں عمران خان سابق وزیراعظم بن جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان بھاگنا چاہتا ہے،ہم بھاگنے نہیں دیں گے۔ عدم اعتماد جمع کرانے کے دو دن بعد ہی یہ خوفزدہ نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور اسپیکر خود غیرجمہوری ہیں، پیپلزپارٹی، ن لیگ اور تمام اپوزیشن ملکر جمہوریت کو بحال کرے گی۔ ان شااللہ اگلا وزیراعظم الیکٹڈ ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔