Saturday, March 7, 2026
ہومشوبزحریم فاروق نے ٹی وی اسکرین سے دوری کی وجہ بتا دی

حریم فاروق نے ٹی وی اسکرین سے دوری کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے ٹی وی اسکرین سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتادی ۔

حریم فاروق سے ان کے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کی ٹیلی ویژن اسکرین سے دوری کی وجہ پوچھی گئی جس پر اداکارہ کا کہنا تھاکہ وہ کامیابی کے اسی فارمولے کو نہیں اپنانا چاہتی تھیں، جس پر انڈسٹری کے سبھی لوگ عمل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنا راستہ خود بنانا چاہتی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ مختلف کردار کرنا چاہتی تھیں اور وہ ایسے کردار کریں گی جوکہ ان کی اداکارانہ صلاحیتوں کو چیلنج کریں۔

حریم نے اپنے اس انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی وہاج علی کے ساتھ نئے ڈرامہ سیریل 22 قدم میں اسکرین پر نظر آئیں گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے اس نئے ڈرامے میں ایک خاتون کرکٹر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ حریم فاروق اب تک ڈرامہ سیریل دیار دل، صنم اور میں خیال ہوں کسی اور کا جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔چونکہ حریم فاروق صرف ایک اداکارہ ہی نہیں بلکہ پروڈیوسر بھی ہیں، اس لیے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فلمجانان، پرچی اور ہیر مان جاجیسی فلمیں پروڈیوس بھی کرچکی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔