Saturday, March 7, 2026
ہومپاکستانہماری تیاری مکمل ، دیکھیں ہم کیا کرتے ہیں،بلاول

ہماری تیاری مکمل ، دیکھیں ہم کیا کرتے ہیں،بلاول

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، ہماری تیاری مکمل ہے، آپ دیکھیں گے کہ ہم کیا کرتے ہیں۔بلاول بھٹو پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہماری تیاری مکمل ہے، آپ دیکھیں گے کہ ہم کیا کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں آج ہماری فتح کا دن ہے ، تین سالہ جدوجہد کے بعد اسمبلی ایجنڈے پرعدم اعتماد کی تحریک آئی، جیت عوام کی ہوگی اور شکست سلیکٹڈ کی ہوگی۔صحافی نے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ تحریک عدم اعتماد پیش نہ کرنے دینے پرکیا کریں گے ، جس پر بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ آپ پھر دیکھیں گے کہ ہم کیا کرتے ہیں۔

خیال رہے قومی اسمبلی کے اجلاس کے 15 نکاتی ایجنڈے میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل کی گئی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے روایات کے مطابق اجلاس کو پی ٹی آئی کے ممبر کی رحلت کے باعث تعزیتی ریفرنس میں تبدیل کرکے ملتوی کئے جانے کا امکان ہے، اس صورت میں اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں شدید احتجاج کا بھی قوی امکان ہے۔غیر معمولی اجلاس کیلئے اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ریڈ زون میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔