Saturday, March 7, 2026
ہومپاکستانتحریک عدم اعتماد 100 فیصد کامیاب ہو گی،آصف زرداری

تحریک عدم اعتماد 100 فیصد کامیاب ہو گی،آصف زرداری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے احتجاج کی اجازت نہ دی تو ہنگامہ کریں گے۔
پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کاکہنا تھا اگر اللہ نے چاہا تو تحریک عدم اعتماد 100 فیصد کامیاب ہو گی۔قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، حکومت نے عدم اعتماد کیلئے حکمت عملی تیار کر لی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک پیش کرنے کی اجازت نہ ملی تو پھر کیا کریں گے؟ کے سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پھر آپ کے ساتھ مل کر ہنگامہ کریں گے۔غیر جمہوری قوتوں کے فائدہ اٹھانے سے متعلق سوال پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ اس کے لیے حکمت عملی ایک ہی ہے کہ اگر کسی کو اتنا شوق ہے تو ہاتھ سنھبال لے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت آج ہو گا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے تاہم حکومت نے بھی تحریک عدم اعتماد کو پیش ہونے سے روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔