وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ صرف تین ارب میں کوئی بھی بیرونی طاقت ایبسولوٹلی ناٹ کہنے پر کسی بھی وقت ہمارے جیسے ملکوں میں حکومت گرا سکتی ہے۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 15کروڑ میں ایک ممبر کے حساب سے تین ارب میں 20 ممبر خریدے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہوا کہ صرف تین ارب میں کوئی بھی بیرونی طاقت ایبسولوٹلی ناٹ کہنے پر کسی بھی وقت ہمارے جیسے ملکوں میں حکومت گرا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لئے تین ارب خرچ کرنا مشکل نہیں لیکن خان یہ کبھی نہیں کرے گا کیونکہ اسکا اللہ پر یقین ہے۔شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ رہی بات راجہ کی، یہ تو وہ دھنیا ہیں جو ہر سبزی کے ساتھ فری میں ملتا ہے۔
