وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امُورِ سی ڈی اے اور ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف ابھینندن پارٹ ٹو ہے، شاہد خاقان اور حمزہ شہباز نے تسلیم کیا کہ مقصود چپڑاسی کے پیسے ہمارے تھے، وہ کہتے ہیں پاکستانی عوام غلام درغلام رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سید پور میں 27 مارچ کے جلسے کے حوالے سے لگائے گئے کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینیٹر فوزیہ ارشد اور یونین کونسل سید پور کے سابق چیئرمین راجہ شیراز کیانی بھی ان کے ہمراہ تھے علی نواز اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواز شریف ابھینندن پارٹ ٹو ہے اور اس کا بھی حال وہی ہوگا جو پاکستان میں گھس کر مارنے کا دعویٰ کرنے والے دو بھارتی طیاروں اور پائلٹ کا ہوا تھا انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز اور شاہد خاقان عباسی نے تسلیم کیا ہے کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں آنے والے پیسے ہمارے تھے اگر وہ حلال کے پیسے ہوتے تو قانونی راہ سے پاکستان آتے یہ پاکستانی عوام کا چوری کا پیسہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے دور کا لیڈر عمران خان ہے جس نے ہمیں ہر قسم کے مسائل سے نکالا، ملک کو خودداری کی راہ پر چلایا لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنی قوم کو مشکل وقت میں قیادت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے بائیڈن دنیا کا لیڈر ہے ہم کہتے ہیں دنیا کا نہیں امریکا کا ہوگا ہم نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کیا یہی ہمارا قصور ہے انہوں نے کہا کہ لیڈر عوام میں سے ہوتا ہے لیڈر کو اللہ نے دیوار کے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت دی ہوتی ہے علی نواز اعوان نے کہا کہ سید پور میرا دوسرا گھر ہے راجہ شیراز کیانی کی سید پور کی عوام کے ساتھ محبت ہے جو ہمیشہ عوام نے ان کی کال پر لبیک کہا اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ چہروں سے نقاب اتر چکے ہیں مسلم دنیا کی لیڈر شپ آج عمران خان کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا حقیقی تصور انصاف کی بلا تفریق فراہمی ہے انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کو استطاعت سے بڑھ کر عمران خان کا ساتھ دیں گے اور تاریخی ریلی کے ساتھ پریڈ گراؤنڈ پہنچیں گے۔
نواز شریف ابھینندن پارٹ ٹو ہے علی نواز اعوان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
