Saturday, February 14, 2026
ہومپاکستانسندھ میں بڑی ہلچل کا امکان،وزارت داخلہ متحرک

سندھ میں بڑی ہلچل کا امکان،وزارت داخلہ متحرک

سندھ میں گورنر راج کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ میں سمری کی تیاری شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت وزیر داخلہ شیخ رشید کریں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

، سندھ میں امن و امان کی خراب صورتحال کے تناظر میں سمری تیار کی جائے گی۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ انہوں نے وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کردیں، سندھ ہائوس اسلام آباد میں کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ، جو لوگ اپوزیشن کی طرف گئے ہیں وہ جانیں اور ان کے حلقے کے لوگ جانیں لیکن یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ وہاں استعمال کیا جارہا ہے،

سندھ ہائوس عیاں ہوگیا ہے ، وہاں خرید وفروخت ہوئی، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہاکہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی ہے کہ وہ سندھ میں گورنر راج لگا دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ہائوس اسلام آباد میں کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، جو لوگ وہاں گئے ہیں وہ جانیں اور ان کے حلقے کے لوگ جانیں لیکن یہ بات واضح ہوگئی ہے

کہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ وہاں استعمال کیا جارہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ وہ عمران خان کو اپنے بات کہہ کر آچکے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے اب یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہائوس ایکسپوز ہوگیا ہے ، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، سندھ ہاس میں جو خرید وفروخت ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں گورنر راج نافذ کرنا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔