Saturday, February 14, 2026
ہومتازہ ترینبالی وڈ سٹار سنجے دت کی پاکستان کے سابق صدر سے ملاقات

بالی وڈ سٹار سنجے دت کی پاکستان کے سابق صدر سے ملاقات

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے سنجو بابا اداکار سنجے دت اور پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔

تصویر میں سابق صدر کو وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ سنجے دت ان کے برابر میں کھڑے ہوکر کچھ بات کررہے ہیں۔ تصویر میں دونوں نے جم کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔ تاہم یہ تصویر کب اور کہاں لی گئی ہے اس حوالے سے کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

جس سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ تصویر شیئر کی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف اس وقت شدید بیمار ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین سابق صدر کی صحت یابی کے لئے دعا کررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔