وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر دینا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بہت اچھا ہوا سندھ ہاؤس بے نقاب ہو گیا، سندھ کاپیسہ خریدوفروخت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، منحرف ارکان پیسوں کےلالچ میں گئے ہیں، سندھ میں گورنرراج نافذ کردینا چاہیے، آئینی طورپروزیراعظم گورنرراج لگاسکتا ہے، چورلوٹی دولت بچانےکیلئے قومی اور ٹیکنو کریٹ حکومت کی بات کرتے ہیں۔
شیخ رشید نے وزیراعظم کو سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
