سی ڈی اے کے شعبہ ایم پی او وایم اینڈ آر ایم ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے او آئی سی کانفرنس سے قبل شہر بھر میں سڑکوں کی کارپٹنگ اور لین مارکنگ کا کام جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )وزرائے خارجہ کانفرنس کے سلسلے میں شعبہ ایم پی او وایم اینڈ آر ایم ڈائریکٹوریٹ پورے اسلام آباد میں روڈز کی کارپٹنگ کا کام کر رہا ہے جبکہ مشنری کی مدد سے لین مارکنگ سمیت دیگر اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں
اس سلسلے میں سری نگر ہائی وے پر کارپٹنگ اور لین مارکنگ کا کام تیزی سے جاری ہے جو آئندہ ایک سے دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔
شعبہ ایم پی او وایم اینڈ آر ایم کی طرف سے سڑکوں کی کارپٹنگ کا کام جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
