اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے چند ارکان بھی سندھ ہائوس میں موجود گی کا انکشاف ہوا ہے ،ان اراکین میں تحریک انصاف کے سندھ ہاؤس میں موجود ارکان قومی اسمبلی راجہ ریاض، باسط سلطان بخاری، نواب شیر وسیر اور نور عالم خان، رانا قاسم نون،غفار خان وٹو، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، احمد حسین ڈیہڑ، نزہت پٹھان، وجیہہ اکرم شامل ہیں، دیگر اراکین بھی جلد منظر عام پر آ جائیں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے انکشاف کیا تھا کہ حکومت کے دس سے بارہ ارکان اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ 10 یا 12 بندے ایسے ہیں جو ہمیں بھی ملے تھے، اب ہم انہیں ڈھونڈ رہے ہیں، مل نہیں رہے، ہمیں پتہ چل گیا ہیکہ وہ کہاں پر ہیں، وہ بندے اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں، حکومت کو ان سے زیادہ پریشانی ہے۔
تحریک انصاف کے کون کون سے ایم این ایز سندھ ہائوس میں موجود ہیں ،تفصیل سب نیوز پر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
