حکومت مزدوروں اور آجروں کے نمائندوں سے مذاکرات کے ذریعے پالیسیاں بنائیں گی عشر ت علی، وفاقی سیکرٹری
عالمی ادارہ محنت ٹریڈ یونین کی آزادی، باوقار روزگار اور سہہ فریقی ڈائیلاگ کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ کنٹری ڈائریکٹر آئی ایل او
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ورکرز فیڈریشن اور پاکستان سویٹ ہوم کے باہمی اشتراک سے عالمی ادارہ محنت (ILO) کی کنٹری ڈائریکٹرINGRID Chirstensen کے اعزاز میں الوداعی تقریب پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین، وفاقی سیکرٹری برائے انسانی وسائل و سمندر پار پاکستانی عشرت علی، پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان، آئی ایل او کے آفس انچارج مہاندرا جی نیڈو، صغیر بخاری، جوائنٹ سیکرٹری عالیہ رشید، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے ریجنل چیئرمین محمد اسلم عادل، عبدالرحمن عاصی، عمر سلیمی، ملک عبدالرف، ریجنل صدر مختار اعوان، نیشنل کورآڈی نیٹر شوکت علی انجم، عبدالعزیز سارنگزئی، اسد الرحمن، آصف بٹ، اعجاز بخاری، سی ڈی اے مزدورو یونین کے صدر اورنگزیب خان، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، سپریم ہیڈ صوفی محمود علی، حاجی صابر، شفیع اللہ سمیت ٹریڈ یونینز کے عہدیداران اور خواتین نے شرکت کی،اس موقع پر پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے کہا کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن مزدروروں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے جس کا مقصد مزدووروں کی فلاح و بہبود اور مسائل کو حل کرنا ہے۔ عالمی ادارہ محنت سے مل کر پاکستان ورکرز فیڈریشن نے باوقار روزگار، یونین سازی کی آزادی، اجتماعی سودا کاری، کپاس اوربھٹہ خشت کے مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے بہت کام کیا ہے جس سے مزدوروں میں آگاہی پیدا ہوئی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے میں مدد ملی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے آئی ایل او کی کنٹری ڈائریکٹر Ingrid کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انھوں نے اپنے اس دور میں سوشل اور سہہ فریقی ڈائیلاگ کو فروغ دیا جس سے مزددوروں، آجر اور حکومت کے درمیان فاصلے ختم ہو ئے اور بہتر پالیسیاں اور قانون سازی کی گئی۔ پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم ننھے فرشتوں اور پریوں کا ادارہ ہے جہاں 5000 سے زائد بچوں اور بچیوں کی کفالت کی جار ہی ہے۔ میرا مشن ہے کہ میں پاکستان بھر میں سیٹ ہوم جیسے ادارے پورے ملک میں بناں اور ہر ننھے فرشتے تک پہنچنے کی کوشش کروں۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے مزدوریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین اور ان کی ٹیم ہمارے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کر رہی ہیں اور انشا اللہ بہت جلد ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔ وزارت سمندرپار پاکستانی و انسانی وسائل کے سیکرٹری عشرت علی نے چوہدری محمد یسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر ایسے پروگرامز سے حکومت، آجر اور مزدوروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے اور سہہ فریقی ڈائیلاگ کو تقویت ملتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جلد ہی وزیر اعظم پاکستان سہہ فریقی کانفرنس کا انعقاد کریں گی جس میں مزدوروں کے لیے پالیسیاں بنائی جائیں گی۔ انھوں نے کنٹری ڈائریکٹر آئی ایل او کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔آخر میں آئی ایل اور کی کنٹری ڈائریکٹر Ingridنے پاکستان ورکرز فیڈریشن اور پاکستان سویٹ ہوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ مزدوروں کی محبتوں نے ہمیشہ کے لیے مقروض کر دیا ہے۔ جتنی محنت اور خلوص مجھے ان 08 سالوں میں پاکستان میں ملا مجھے پہلے کبھی نہیں ملا۔ بطور کنٹری ڈائریکٹر میں نے کوشش کی ہے کہ مزدوروں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔مستقبل میں ہمیں غیر رسمی شعبے پر خصوصی توجہ دینی ہوگی ا ور اس کے ساتھ ساتھ سہہ فریقی مذاکرات اور آئی ایل او کے کنونشنز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔
عالمی ادارہ محنت اور پاکستان ورکرز فیڈریشن مل کر مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے،چوہدری یسین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
