Friday, February 13, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں،سید پور میں 3غیر قانونی زیر تعمیر گھر مسمار

سی ڈی اے کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں،سید پور میں 3غیر قانونی زیر تعمیر گھر مسمار

وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے منگل کے روز مارگلہ پہاڑی کے دامن میں واقع چونترہ گائوں میں سرکاری اراضی پر ہونیوالی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری بھی سی ڈی اے عملے کی معاونت کے لئے موجود رہی۔

تفصیلات کے مطابق اس آپریشن کے دوران چونترہ گائوں میں سرکاری اراضی پر نئی تعمیر ہونیوالے 38 کمرے، 11 چار دیواریاں، 09 کچن، 16 باتھ رومز، 07 گیٹ، 18 برآمدے اور 02 پانی کے بور بھاری مشینری کی مدد سے مکمل طور پر گرا دئیے گئے۔

علاوہ ازیں مارگلہ ہلز نیشنل پارک ایریا میں واقع سید پور کے علاقے میں محکمہ انوائرمنٹ کے عملے کے ہمراہ 03 غیر قانونی زیر تعمیر گھروں کو بھی جاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا کہ اسلام آباد کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے لئے جنگلات کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اسکے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔