Friday, February 13, 2026
ہومدنیاچین اپنے اعلی ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پرعزم

چین اپنے اعلی ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پرعزم

چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی قوم کسی بھی رکاوٹ کو عبور کرنے کی ہمت، وژن اور طاقت رکھتی ہے۔چین کے ترقیاتی اہداف میں فی کس جی ڈی پی توانائی کھپت، خوراک کے ضیاع کو روکنے اور توانائی کے ماحول دوست استعمال کے حوالے سے بھی رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ چینی حکومت نے ٹیکسوں میں کمی کے ساتھ ساتھ، حکومت اخراجات میں 12.8 فیصد اضافہ کرنے کا بھی کہا ہے۔
اس کے ساتھ آئندہ پانچ سالہ منصوبے میں بیان کردہ 102 میگا پراجیکٹس پر بھی کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا۔اس سال چینی حکومت کے مالی اخراجات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 ٹریلین یوآن سے زیادہ کا اضافہ ہوگا۔ حکومت “سخت بجٹ کی زندگی” گزار رہی ہے تاکہ عوام زیادہ”اچھی زندگی” گزار سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔