پاکستان میں چینی ناظم الامور پینگ چنک سو نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اور ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام علاقائی ممالک کو پائیدار امن اور استحکام کے لیے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ چینی ناظم الامور نے پاکستان میں سی پیک منصوبوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کے لیے کیے گئے خصوصی اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ چینی ناظم الامورنے سی پیک پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو یقینی بنایا۔
سپہ سالار سے چینی ناظم الامور کی ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
