اسلام آباد،تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن نے تیاریاں تیز کردیں۔اپوزیشن کی لیگل ٹیم نے کام مکمل کر کے مسودہ تیار کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن کی لیگل ٹیم نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کر لیا۔ مسودہ آصف زرداری،مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو ارسال بھی کر دیا گیا۔
رکن لیگل ٹیم کے مطابق تحریک عدم اعتماد سے متعلق لیگل ٹیم نے 3 تحاریک کے مسودے تیار کیے ہیں۔ تحاریک وزیراعظم،اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے خلاف تیار کی گئیں۔وزیر اعظم ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر میں سے کس کے خلاف تحریک عدم اعتماد پہلے پیش کی جائے گی، یہ فیصلہ اپوزیشن کی قیادت مشاورت سیکرے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سیاسی اور قانونی مشاورت مکمل کرلی،کل تحریک جمع کرائی جائے گی۔
قانونی مشاورت کے بعد طے ہوا ہے کہ وزیراعظم اور اسپیکر کیخلاف بیک وقت تحریک لائی جائے گی ، قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ اسمبلی ہال کی تزئین و آرائش کوئی مسئلہ نہیں ہے،تحریک عدم اعتماد کیلئے سینیٹ ہال استعمال کیا جاسکتا ہے۔
تحریک عدم اعتماد ،اپوزیشن نے تیاریاں تیز کردیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
