Saturday, March 21, 2026
ہومپاکستاناسلام آبادمیں افسوسناک واقعہ ، شوہر نے بیوی ،سسراورسالے سمیت 4افراد کو قتل کردیا

اسلام آبادمیں افسوسناک واقعہ ، شوہر نے بیوی ،سسراورسالے سمیت 4افراد کو قتل کردیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جی سکس ون سیکٹر میں قتل کی لرزہ خیز واردات ،ایک ہی خاندان کے 4افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد،گھریلو ناچاقی کا معاملہ ،خاوند نے فائرنگ کر کے پولی کلینک کی سٹاف نرس، اس کی 14سالہ بیٹی اورایک سٹاف پر فائرنگ کی جس سے دونوں کی اموات ہوئی جبکہ ملزم نے گھر جا کر اپنے سسر اور سالے کو بھی قتل کردیا۔واقعہ تھانہ آبپارہ کی حدود میں ایک گھر کے اندر پیش آیا ۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس ون میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل ہوگئے ہیں، ملزم نے پہلے بیوی اور اس کے اسٹاف کے ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پھر سسرال جاکر سسر اور سالے کو بھی فائرنگ سے قتل کیا۔ملزم کے باہر نکلنے پر پڑوس سے ایک شخص نے فائرنگ کرکے ملزم کو زخمی کردیا۔تھانہ آبپارہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،

پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی تحقیقات کررہے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد کی شناخت شعیب عزیز، راحیلہ بانو، عزیز الرحمان اور نعیم اختر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ یہ واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔